راولپنڈی (اے بی این نیوز )اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کروائی گئی۔ نجی ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی اور اس میں بشریٰ بی بی کی بھابی اور بھتیجا بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران فیملی کے معاملات اور بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج سے متعلق بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آج بشریٰ بی بی کو تھانہ رمنا میں درج ایک مقدمے میں ریلیف بھی مل گیا اور ان کی ضمانت منظور کی گئی۔ اس سے قبل بشریٰ بی بی کے دیگر مقدمات میں بھی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ جاری ،پاکستان کی دو وکٹ گر گئیں















