لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا۔پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد میں ہوگا، فائنل 10 مئی کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کے 6 شہروں میں پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔ کراچی ، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اورپشاور میچز کی میزبانی کریں گے، پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچز پشاور میں بھی ہوں گے۔
پی ایس ایل الیون میں لاہور میں سب زیادہ 12 میچز شیڈول ہیں، راولپنڈی میں 10 اور فیصل آباد 7 میچز کی میزبانی کرے گا۔ کراچی میں 6 میچز، ملتان میں پانچ اور پشاور میں دو میچز ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔احتجاج کیس: علیمہ خان کے دوبارہ ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری















