ماسکو(اے بی این نیوز)ماسکو میں ایک ریلوے اسٹیشن کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے،جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے پولیس گاڑی کے نیچے دھماکا خیز مواد پھینک دیا،دھماکے کے نتیجےمیں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے،جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقےکوگھیرے میں لےکرتحقیقات شروع کر دی ہیں،جبکہ حملے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔کوہاٹ: دہشتگرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید















