کولمبو ( اے بی این نیوز )آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم نے آج پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا اور میچ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
پریکٹس سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ فیلڈنگ کوچ کی ہدایات پر کیچنگ، گراؤنڈ فیلڈنگ اور ڈائریکٹ ہٹ کی مشقیں کی گئیں جبکہ فٹنس کوچ کی نگرانی میں اسٹرینتھ اور اسپیڈ ڈرلز مکمل کی گئیں۔ بیٹرز نے مختلف باؤلرز کے خلاف شاٹ سلیکشن اور پاور ہٹنگ پر توجہ دی جبکہ باؤلرز نے یارکرز، سلو بالز اور لائن و لینتھ پر خصوصی کام کیا۔
قومی ٹیم سپر 8 مرحلے میں اپنا دوسرا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور اہم مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اس سنسنی خیز مقابلے پر مرکوز ہیں جہاں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے سر توڑ کوشش کریں گی۔
مزید پڑھیں :رمضان ٹرانسمیشن میں فضا علی اور ڈاکٹر نبیہ علی خان کا جھوٹا ڈرامہ بے نقاب،مبینہ آڈیو لیک سے انکشاف















