اہم خبریں

سیاسی درجہ حرارت بلند،انتخابات کی تیاریاں عروج پر، بڑے منصوبوں کا اعلان

اسلام آباد (رضوان عباسی    )آزاد کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت بلند، آئندہ انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ وفاقی وزراء کا آزاد کشمیر میں بڑے منصوبوں کا اعلان، آئندہ حکومت بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جارحانہ اننگز جاری، قدآور سیاسی شخصیات کی شمولیتوں کا سلسلہ تیز ہے۔

سابق ایم ایل اے راجہ مجاہد خان سمیت اہم رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ شمولیتی تقریب میں وفاقی وزراء، آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے رہنما اور مرکزی عہدیداران شریک ہوئے۔
وفاقی ویر برائے امور کشمیر انجنئیر امیر مقام ، وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی شریک ہوئے ۔

اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگ ازا دکشمیر کے بھرپور شرکت ۔ انجنیئر امیر مقام کا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا عزم ۔ آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے علاوہ بینک آف آزاد کشمیر کو شیڈولڈ بینک بنانے کیلئے ذخائر 10 ارب تک بڑھانے کی تیاری کا اعلان ۔

عوام کا اعتماد مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر دن بدن مضبوط ہو رہا ہے ۔امیر مقام نے کہا کہ نواز شریف نے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے تاریخی اقدامات کیے ۔ شہباز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات جاری ہیں۔ آزاد کشمیر میں پانچ دانش اسکولز کے قیام کا عمل تیز، دانش یونیورسٹی زیر غور ہے۔

صحت کارڈ کے ذریعے عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہمہیں۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 37 میں سے 17 نکات پر عملدرآمد مکمل ہو گیا۔ کابینہ کا حجم 20 تک محدود، 177 ایف آئی آرز واپس لینے کا اقدام کیا گیا۔

زخمیوں کو 12 کروڑ روپے کی ادائیگی، متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا گیا۔ احتساب قوانین کو نیب قوانین سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مہاجرین نشستوں پر آئینی کمیٹی تشکیل، اجلاس 26 فروری کو طلب کر لیا گیا۔میرپور ایئرپورٹ تعمیراتی رپورٹ وزیر دفاع کو پیش۔

بینک آف آزاد کشمیر کو شیڈولڈ بینک بنانے کیلئے ذخائر 10 ارب تک بڑھانے کی تیاری۔ احتجاج مسائل کا حل نہیں، ایکشن کمیٹی مذاکرات کی میز پر آئے۔

مزید پڑھیں :موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ،نئی ہدایات آگئیں،کن کن مقامات پر ٹیگز لگوانے کی سہو لت موجود ہے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں