اہم خبریں

سونا، چاندی اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے فی تولہ قیمت

کراچی (اے بی این نیوز     ) سونا کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ویب ڈیسک کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے سبب سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی طرف مائل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں سونا مہنگا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا کی قیمت 71 ڈالر کے اضافے کے بعد 5,108 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7,100 روپے بڑھ کر 533,562 روپے تک جا پہنچا، اور 10 گرام سونے کی قیمت 6,087 روپے اضافے کے بعد 457,443 روپے ہو گئی۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جس کے مطابق آج فی تولہ چاندی 374 روپے بڑھ کر 8,948 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں :ایران ممکنہ جنگی تیاریوں میں مصروف،سپریم لیڈر نے اختیارات ٹرانسفر کر دیئے، جا نشین مقرر، نام سامنے آگئے،جا نئے

متعلقہ خبریں