اہم خبریں

امریکی سینیٹر کا جاپان کے حوالے سے فیصلہ درست قرار،جانیں‌تفصیلات

امریکا( اے بی این نیوز)‌امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے غزہ کی تباہی پر اسرائیل کا دفاع کیا۔ انہوں نے غزہ کی جنگ کا دوسری جنگ عظیم سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو زمین بوس کر کے کچھ غلط نہیں کیا۔

امریکہ میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا غزہ کی تباہی عیسائی اقدار سے مطابقت رکھتی ہے؟ جس پر سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا کہ وہ اس پر قائل نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں امریکا نے جرمن شہریوں کے بارے میں سوچا تک نہیں۔ جنگ تباہی کا باعث بنتی ہے اور امریکہ نے ایسا کیا ہے۔

لنڈسے گراہم نے کہا کہ امریکہ نے دوسری جنگ عظیم میں برلن اور ٹوکیو کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا تھا۔ جاپانی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایٹم بم گرانا درست تھا۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں جو کچھ کیا، کسی بھی اسرائیلی رہنما نے وہی کیا ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان کی صحت کے معاملے پر سہیل آفریدی کا دعویٰ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں