ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو معلوم ہے کہ آپ بار بار کیا غلطی کر رہے ہیں پھر بھی باز نہیں آ رہے،خود کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں اور جو غلط سمت لے کر جا رہا ہے اس کو روک لیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مستقبل کے حوالے سے اب اچھی خبریں ملیں گی جس بھی طرف سے کوئی رکاوٹ تھی وہ بھی اب دور ہو سکے گی اور آج گھریلو ماحول بھی کشیدگی سے پاک ہو سکتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
استخارے کا بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے وہ ضرور کریں اس وقت اس کے بغیر اگر قدم اٹھائیں گے تو مسئلہ ہو جائے گا۔کچھ پرانی دشمنیاں زندہ ہو رہی ہیں اب۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں اب حالات بدل رہے ہیں آپ کی ذرا سی غلطی بڑے نقصان سے دوچار کر سکتی ہے آپ کو معلوم ہے کس مقام پر آپ غلط ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ بھی کسی حوالے سے پریشان تھے انشاءاللہ آج شام سے پہلے اُن کی پریشانی ختم ہو جائے گی اور جس مقصد کےلئے بھی رقم درکار تھی اُس کا بندوبست ہو جائے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے راز کسی سے نہ کریں اس طرح آپ کو بڑے نقصان کا خطرہ ہے ان دِنوں آپکو اپنوں کی طرف سے بھی مخالفت ملنے کا امکان ہے ان سے جس قدر دور رہیں گے بہتر ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آج ایک اچھا دن ثابت ہو گا آپ کی جو بھی مشکل ہے اُس کا حل بھی ملے گا اور جو رکاوٹ دوسروں کی وجہ سے تھی وہ صبح ہی ختم ہوجائے گی انشاءاللہ۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت راستہ صاف ہے آپ جو قدم اٹھانا چاہ رہے ہیں اُس میں آپ کو آسانیاں محسوس ہوں گی اور آج ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہونے کی اُمید موجود ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب اپنی زندگی میں تبدیلیاں آتی محسوس ہوں گی جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ بھی آج انشاءاللہ ہو جائے گا اور ایک بند سلسلہ بھی شروع ہو سکتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نوکری وغیرہ کی فکر نہ کریں۔آنے والے دنوں میں آپ اپنی جگہ مضبوط ہوں گے، روزگار کے اور بھی مواقع آپ کے سامنے آئیںگے اِس وقت کچھ قم بھی ملنے والی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
پریشان نہ ہوں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں جو کام مشکل لگ رہا تھا وہی اب آپ کے لئے آسان ہو جائے گا اور ایک بند سلسلہ بھی دوبارہ چل پڑے گا انشاءاللہ۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج ایک اچھا اور اہم دن ہے آپ جس بھی کام میں بسم اللہ کر کے ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اس وقت آپ کو کسی جانب سے پیسہ بھی ملنے کی بڑی اُمید ہے۔















