اہم خبریں

عمران خان، انجکشن لگانے کا شیڈول سامنے آگیا،جا نئے جیل میں یا ہسپتال میں لگا یا جا ئے گا،حکومت نے بتا دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) عمران خان کی صحت سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، خاص طور پر ان کی آنکھوں کے علاج کے حوالے سے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی آنکھ میں خرابی کے لیے علاج کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے لیے انجکشن لگانے کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق پہلا انجکشن 25 جنوری کو لگایا گیا، جس کے بعد دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگانے کی تجویز ہے۔ تیسرا انجکشن ممکنہ طور پر 25 مارچ کو دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو انجکشن لگانے کے لیے ہسپتال لایا جائے گا تاکہ علاج مکمل طور پر محفوظ اور موثر طریقے سے کیا جا سکے۔ یہ اقدامات ان کی آنکھوں کی صحت کی بحالی اور بینائی کے بہتر ہونے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :بڑا ریلیف،اے ٹی ایم لے کر جائیں اور بینک سے 10000 نکلوائیں،جا نئے طریقہ کار

متعلقہ خبریں