ایران(اے بی این نیوز)ایران میں تربیتی پرواز کے دوران ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ صوبہ ہمدان میں رات کے وقت حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہوگیا، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی۔
خیال رہے کہ ایران کے پاس موجود طیاروں کا تخمینہ تقریباً 300 لڑاکا طیاروں کا ہے، بنیادی طور پر پرانے امریکی ساختہ طیارے جو 1979 کے انقلاب سے پہلے حاصل کیے گئے تھے اور اس کے بعد کی دہائیوں میں حاصل کیے گئے سوویت یا روسی ساختہ ماڈلز طیارے شامل ہیں۔
ایران نے حالیہ برسوں میں کے کئی فضائی حادثات دیکھے ہیں، جن میں سب سے قابل ذکر گزشتہ مئی میں ایران کے اس وقت کے صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کا گرنا تھا۔
مزید پڑھیں۔ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے نئی شرط عائد















