واشنگٹن ( اے بی این نیوز )واشنگٹن میں غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ہو رہا ہے اور اس کی صدارت ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ چکے ہیں اور وہ افتتاحی سیشن سے خطاب بھی کریں گے۔ اجلاس کے موقع پر شریک رہنماؤں کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوگا۔
اجلاس میں شاہ عبداللہ دوم، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور فیصل بن فرحان بھی شریک ہیں۔ علاوہ ازیں جوکو ویدودو، الہام علییف اور قاسم جومارت توکایف کی شرکت بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور غزہ میں قیام امن سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کا مقصد غزہ کی صورتحال پر مشاورت اور ممکنہ سفارتی و انسانی اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :رمضان پیکیج، فوری مالی امداد، جا نئے مستحقین کا انتخاب کیسے کیا جائیگا















