اہم خبریں

انتظار کی گھڑیاں ختم ،سب سے بڑا دنگل آج

کولمبو(اے بی این نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ، پاک بھارت میچ آج کھیلا جائے گا۔

روایتی حریفوں کی ٹکر کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

کولمبو میں آج بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کا استعمال اور اعصاب کا امتحان اور صلاحیتوں کا اظہار ہوگا۔ بھارتی ٹیم کے پاس بیٹنگ کا ہتھیار ہے تو پاکستانی شاہین بولنگ سے وار کریں گے۔

گرین شرٹس نے بڑے ٹاکرے سے قبل فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

بھارتی بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن سے پریشان ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کولمبو میں نیٹ سیشن کے دوران بھارتی بیٹرز نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔

روایتی حریفوں کے اس ہائی وولٹیج میچ کا تماشائیوں کو شدت سے انتظار ہے، اس سلسلے میں کولمبو میں بڑے میچ کی بڑی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

کولمبو کے غیر متوقع موسم کی وجہ سے پاک بھارت ٹاکرا متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سری لنکن محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ Bay of Bengal میں کم دباؤ کا نظام بن رہا ہے، جس کے باعث اتوار کی شام ہونے والے پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار15 فروری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں