اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی حکومت کا رمضان پیکیج تیار، آج باضابطہ اعلان متوقع ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان پیکیج کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جس کا باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کا مجموعی حجم تقریباً 30 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پیکیج کے تحت ملک بھر کے 17 لاکھ مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے ڈیجیٹل طریقے سے ادا کیے جائیں گے، جبکہ یہ رقم براہِ راست مستحقین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کے اعلان کے لیے خصوصی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف خود پیکیج کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عوامی ریلیف اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی سے متعلق اہم خطاب بھی کریں گے۔
حکومت کی جانب سے رمضان پیکیج میں شفاف اور مؤثر ڈیجیٹل ادائیگی نظام اپنایا جائے گا، جس کا مقصد امدادی رقوم کی بروقت اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ پیکیج مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے ایک اہم ریلیف اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کے نظا م انصاف میں نئی پیش رفت















