اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی کرکٹرز پر فیملیز ساتھ رکھنے کی پابندی برقرار

بھارت(اے بی این نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی درخواست پر فیملیز کو ساتھ رکھنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا تاہم بورڈ نے اپنی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے واضح جواب دیا کہ اسکواڈ کے اراکین ایونٹ کے دوران فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکتے۔

بی سی سی آئی نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملیز نہیں رہ سکتیں البتہ کھلاڑی اگر چاہیں تو وہ فیملیز کے اپنےالگ انتظامات کر سکتے ہیں۔

یاد رہےکہ بھارتی بورڈ نے 2025 میں دورہ آسٹریلیا کے بعد فیملیز کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔

مزید پڑھیں۔”شکریہ وزیراعظم شہبازشریف“، سری لنکن صدر نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

متعلقہ خبریں