برطانیہ(اے بی این نیوز)برطانوی وزیراعظم کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز،برطانیہ کے وزیراعظم کیئراسٹارمر کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں، وزیراعظم کےمشیر مورگن مک سوینی کے استعفے نے سیاسی دباؤ میں اضافہ کردیا۔
برطانوی کابینہ کے بیشتر وزرا نے سرکیئر اسٹارمر کی حمایت کی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ لیبر کے رہنما انس سرور نے قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد برطانوی سیاست میں نیا بحران سامنے آگیا، سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے روابط سامنے آنے پر تنازع شدت اختیارکرگیا
مزید پڑھیں۔اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری، سردی میں اضافہ















