امریکہ(اے بی این نیوز)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جسدیپ سنگھ کے متبادل کے طور پر احسان عادل کو امریکا کے اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ احسان عادل اس سے قبل پاکستان کی جانب سے 3 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، تاہم انہوں نے اب تک امریکا کی نمائندگی نہیں کی
جسدیپ سنگھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 فروری کو وارم اپ میچ کے دوران دائیں کندھے میں انجری ہوئی تھی، جس کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ قوانین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری لازمی ہوتی ہے، جس کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، آئی بی سی کے نمائندے گورو سکسینا، میزبان نمائندہ ہیمنگ امین اور آزاد نمائندہ شان پولاک شامل ہیں، احسان عادل کی شمولیت سے امریکی ٹیم کی بولنگ لائن اپ کو مزید تقویت ملنے کی توقع کی جارہی ہے
مزید پڑھیں۔جنید اکبر نے پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑنےکا اعلان کردیا














