اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد پاک بھارت میچ کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر کرکٹ کے تسلسل اور کھیلوں کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق وزیر اعظم نے دوست ممالک کی درخواستوں اور مشاورت کے بعد قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کھیل کے جذبے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھا جا سکے۔ حکومت پاکستان نے واضح کیا ہے کہ کھیل کے میدان میں پاکستان ہمیشہ مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس معاملے میں بنگلہ دیش کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور بین الاقوامی فورمز پر بھی اپنے دوست ممالک کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں :سونا ،چاندی اپڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت















