اہم خبریں

حالات نازک، ایران کے سپریم لیڈرنے ایرانی عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کر دیا

تہران (اے بی این نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ایرانی عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے قوم کو متحد اور پرعزم رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی اصل طاقت اس کے میزائل یا طیاروں میں نہیں بلکہ اس کے عزم، استقامت اور یکجہتی میں مضمر ہے۔ انہوں نے ایرانی عوام کو یاد دلایا کہ قوم نے پہلے بھی استقامت اور ثابت قدمی دکھائی ہے اور مختلف میدانوں میں اپنے حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے، اور اب دوبارہ یکجہتی کا مظاہرہ کر کے دشمن کو مایوس کرنا چاہیے۔

سپریم لیڈر کے مشیر اور ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کل عمان جائیں گے۔ عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان گزشتہ ہفتے جوہری مذاکرات ہوئے تھے، جن میں ایرانی حکام نے میزائل پروگرام کو مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی شرط کو مسترد کیا تھا۔ ایران کی قیادت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قوم کی یکجہتی اور استقامت خطے میں ملک کے دفاع اور خودمختاری کے لیے سب سے اہم عنصر ہے۔

مزید پڑھیں :ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کی نیلامی کا باضابطہ آغاز ،2ارب 45کروڑ کی بولی

متعلقہ خبریں