لاہور (اے بی این نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف پاکستان کے بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی وفد کی آج پاکستان آمد متوقع ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے بنگلہ دیش کو غیر منصفانہ طریقے سے باہر کیے جانے کے آئی سی سی کے جانبدارانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
تاہم آئی سی سی کو ٹورنامنٹ کا 65 فیصد ریونیو دینے والے اس میچ کی اہمیت کے پیش نظر آئی سی سی اور براڈکاسٹرز کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور بیک ڈور رابطوں کے بعد اب آئی سی سی وفد خود پاکستان پہنچ رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئی سی سی کا ایک وفد وائس چیئرمین عمران خواجہ کی سربراہی میں آج شام 4 بجے لاہور پہنچ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے وائس چیئرمین عمران خواجہ کو بھارت کے خلاف پاکستان کا بائیکاٹ ختم کرانے کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو منانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بورڈ حکام سے پاک بھارت میچ پر بات کرے گا۔ اس ملاقات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، جو آج ہی لاہور پہنچے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں آئی سی سی وفد پی سی بی اور بی سی بی سربراہان سے مذاکرات کےک ساتھ پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے منانے کی کوشش کرے گا۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں سرگرم 20 سے زیادہ دہشت گرد تنظیمیں دنیا کیلئے خطرہ ہیں،بلال اظہر کیانی















