شانشی (اے بی این نیوز)چین کے شمالی صوبہ شانشی میں ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ ہفتے کی صبح شانشی کاؤنٹی میں جیاپینگ بایوٹیک کمپنی کی ایک ورکشاپ میں ہوا۔ کاؤنٹی انتظامیہ کے مطابق صبح 10 بجکر 38 منٹ تک امدادی کارکنوں نے پھنسے ہوئےپانچ مزدوروں کو نکالا، تاہم ان میں سے کسی میں بھی زندگی کے آثار نہیں پائے گئے۔
مقامی حکام نے دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ؟پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب دیدیا، جانیں اہم تفصیلات















