اہم خبریں

زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 6 ریکارڈ کی گئی

میانمار ( اے بی این نیوز  )میانمار میں منگل کے روز طاقتور زلزلے نے مختلف علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی، جسے درمیانے سے طاقتور درجے کا زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ زلزلہ پیما اداروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی، جس کے باعث اس کے جھٹکے کئی علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ امدادی اداروں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اب تک کسی قسم کے نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں :ارشد شریف قتل کیس کے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں