اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

کولمبو(اے بی این نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی اور 4 فروری کو پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین وارم اپ میچ کھیلا جائےگا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔

پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ نہ ہونے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو کتنا نقصان ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

گروپ اے میں موجود پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرےگی جب کہ اس کا دوسرا امتحان 10 فروری کو امریکا کے خلاف میچ سے ہے۔

قومی ٹیم کا 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول تھا، تاہم اب حکومتی اعلان کے بعد قومی ٹیم یہ میچ نہیں کھیلےگی۔

گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلےگی۔

مزید پڑھیں۔رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک وزیر داخلہ بلوچستان مقرر

متعلقہ خبریں