لاہور (اے بی این نیوز) لاہور قلندرز کے سٹار کھلاڑی ڈیوڈ ویزے ذاتی وابستگیوں کے باعث پی ایس ایل سیزن 11 سے دستبردار ہو گئے۔
لاہور قلندرز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزےذاتی وابستگیوں اور خاندانی ذمہ داریوں کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں شرکت نہیں کریں گے۔
ڈیوڈ ویز نے گزشتہ 7 سیزن میں لاہور قلندرز کے ساتھ مضبوط اور دیرپا تعلق قائم کیا ہے اور مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
بیان کے مطابق ڈیوڈ ویزےٹیم کے اہم رکن رہے ہیں جنہوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں یکساں کارکردگی دکھائی۔ ان کا تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی لاہور قلندرز کی کامیابی کے ستونوں میں شامل ہے۔
دوسری جانب ڈیوڈ ویزےنے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا صرف کرکٹ کی بات نہیں بلکہ ایک فیملی کا حصہ ہونے جیسا ہے۔ ہم آہنگی، مثبت ماحول اور جس جذبے کے ساتھ ہم ہر روز کھیلتے ہیں وہ اس فرنچائز کو خاص بناتا ہے۔ میں ٹیم میں موجود ہر ایک کی محبت اور احترام کے لیے شکر گزار ہوں اور اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ میری رہنمائی اور موجودگی نے ٹیم کے سفر میں فرق ڈالا۔ میں مستقبل میں دوبارہ شامل ہونے اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔
مزید پڑھیں:ایئرپورٹ کے لیے سیفٹی الرٹ جاری















