اہم خبریں

کرکٹر فواد عالم سےمتعلق اہم خبر سامنے آگئی

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ فواد عالم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کا گانا “کرکٹ جنون” کمپوز کیا ہے، جس کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنے پہلے گانے کے حوالے سے فواد عالم نے بتایا کہ یہ گانا 5 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گانے کے بول اور موسیقی واجد سعید کے ہیں، جبکہ ویڈیو کے ڈائریکٹر محسن طلعت ہیں۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 19 ٹیسٹ میچز، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ وہ 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

فواد عالم کے اس نئے قدم کو کرکٹ اور موسیقی کے مداح دونوں جانب سے کافی دلچسپی اور جوش و خروش سے دیکھا جا رہا ہے۔
ًمزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی نے اہم حکومتی مطالبہ پیش کر دیا، جانیں اہم تفصیلات

متعلقہ خبریں