راولپنڈی (اے بی این نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی، سیاسی اور امن و امان کا بحران ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کوئٹہ میں جو کچھ ہوا اس کی ویڈیو دیکھی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا یہ ریڈ زون کا علاقہ تھا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لوگ شہر میں آئے، 3 سے 4 گھنٹے تک احتجاج کرتے رہے، جن نمائندوں کو عوام نے منتخب نہیں کیا وہ پارلیمنٹ میں آئے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ جب بلوچستان میں اتنے بڑے حادثات ہوئے تو کس نے استعفیٰ دیا؟ صوبے میں سیکیورٹی پر سالانہ 80 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، رات کو وہاں حکومتی رٹ نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں:ایرانی قونصل جنرل سے بڑی خبر سامنے آگئی















