لاہور (اے بی این نیوز) پی سی بی کو ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے 6 درخواستیں موصول ہوئیں، پی ایس ایل انتظامیہ نے 6 بولیوں کی وصولی کی تصدیق کر دی۔
موصول ہونے والی تمام درخواستوں کے تکنیکی جائزے کا عمل جاری ہے، پی سی بی ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے جلد حتمی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے 14 جنوری کو ملتان سلطانز کی نیلامی کا اشتہار دیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد سابق مالک علی ترین کا ردعمل سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
علی ترین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے جاگنگ کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر کے ساتھ ایک مختصر لیکن گہرا پیغام دیا۔

اپنی پوسٹ میں علی ترین نے لکھا کہ ’جب آپ کو پتا چلا کہ آپ کی سابقہ دوبارہ شادی کر رہی ہے،‘ اور صارفین نے ان کے جملے کو مزاحیہ اور علامتی قرار دیتے ہوئے اسے ملتان سلطانز کی ری سیل سے جوڑ دیا۔
پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں اور ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا جہاں مداحوں اور صارفین نے مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:اسکولوں کے اوقات کار پھر تبدیل















