جنوبی افریقہ(اے بی این نیوز) جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹسمین ڈیوڈ ملر کو آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے طبی طور پر مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے، جس سے پروٹیز ٹیم کو بڑا حوصلہ ملا ہے۔
ڈیوڈ ملر کو SA20 لیگ کے دوران ایڈکٹر مسل (گروئن) میں کھنچاؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث وہ پارل رائلز کے پلے آف میچز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقا کی ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
تاہم طبی ٹیم کی جانب سے کیے گئے فٹنس ٹیسٹس میں کامیابی کے بعد انہیں میڈیکل کلیئرنس دے دی گئی ہے۔ ملر اب بھارت روانگی سے قبل دوبارہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
مزید پڑھیں۔وزیراعلیٰ پختونخوا وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، سہیل آفریدی کی شہباز شریف سے ملاقات شروع














