یوکرین(اے بی این نیوز)یوکرین میں مزدوروں کی بس پر روسی ڈرون حملے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مزدور تھے، بس کان کنوں کو کام کے بعد واپس لے جارہی تھی۔
قبل ازیں علاوہ ازیں دنیپرو میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون جان سے گئے جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ یوکرین، روس اور امریکا کے درمیان یوکرین میں جنگ بندی کیلئے دو روزہ مذاکرات 4 اور 5 فروری کو ابو ظہبی میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام، ایونٹ سے باہر















