سڈنی(اے بی این نیوز)انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان کا سیمی فائنل میں رسائی کا خواب چکنا چور ہوگیا اور یوں قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
سپر سکس مرحلے کا اہم میچ اس وقت جاری ہے، جہاں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 253 رنز کا ہدف دیا اور قومی ٹیم کی بیٹنگ اس وقت جاری ہے۔
قومی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط ہے، لیکن بھاری مارجن سے بھارت کو ہرانے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری تھا، لیکن قومی ٹیم ایسا کرنے میں ناکام رہی۔
آج کے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں۔اماراتی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان














