یو اے ای(اے بی این نیوز ) متحدہ عرب امارات میں گاڑی استعمال کرنے والوں کے لیے فروری کا آغاز خوشخبری کے ساتھ ہوا ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی حکومت نے فروری 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق یکم فروری سے ہو چکا ہے۔ نئی قیمتوں کے بعد ایندھن پہلے کے مقابلے میں سستا ہو گیا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
اعلان کے مطابق پیٹرول سپر 98 کی قیمت کم ہو کر 2.45 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو جنوری میں 2.53 درہم فی لیٹر تھی۔ اسی طرح اسپیشل 95 بھی سستا ہو گیا ہے اور اب 2.33 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ گزشتہ ماہ اس کی قیمت 2.42 درہم فی لیٹر تھی۔
ای پلس 91 کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے، جس کے نئے نرخ 2.26 درہم فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں، جو پچھلے مہینے 2.34 درہم فی لیٹر تھے۔ ڈیزل کی قیمت بھی کم ہو کر 2.52 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس ہے، جہاں حالیہ اعلان کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، تاہم پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری،من پسند نمبر پلیٹ حاصل کریں















