اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قانون وانصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ختم۔
دونوں کمیٹیوں نے27ویں آئینی ترمیم کےمسودےکی منظوری دےدی۔ ایم کیوایم ارکان نے کہا کہ
ایم کیوایم کی تجاویزپرپیپلزپارٹی نےاعتراضات اٹھادیے۔
پیپلزپارٹی کےاعتراضات ہم اپنی قیادت کےسامنےرکھیں گے۔ فاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ
کمیٹی ختم کردی گئی،رپورٹ کل سینیٹ میں پیش کریں گے۔
کمیٹی میں سب کچھ اتفاق رائےسےہواہے۔
رپورٹ تیارہوجاتی ہے تویہ ہاؤس کااختیارہےاس پرووٹنگ کب ہوگی۔
کل ہاؤس میں کمیٹی کی رپورٹ فائنل کردیں گے۔
ایم کیوایم تجاویزکےحوالےسےبھی بریک تھروہوجائےگا۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ
27ترمیم کےبنیادی مسودےکی منظوری دیدی گئی ہے۔
27ویں ترمیم کےمسودےمیں کچھ تجاویزکوشامل کیاگیاہے۔
چندشقوں پرمجھےاوروزیرقانون کواختیاردیاگیاہے۔
بنیادی مسو دےکی منظوری دےدی گئی ہے۔
ترامیم کےبعدمسودےکی منظوری ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں :27 ویں آئینی ترمیم ،ملک میں کشیدگی ،نومبر کا مہینہ ہنگامہ خیز،مولانا فضل الرحمان کی پیشین گوئی















