اہم خبریں

بھارتی نجومیوں نے انڈین ٹیم کی نیندیں اڑا دیں،جا نئے زبردست پیشین گو ئی بارے

ممبئی ( اے بی این نیوز       )بھارت کے معروف نجومی گرین اسٹون لوبو نے ایشیا کپ فائنل سے قبل ایک پیشگوئی کی ہے جس نے شائقین کرکٹ میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے نہایت مضبوط پوزیشن میں ہیں اور یہی پاکستان کے حق میں ایک بڑی کامیابی کی نشانی ہے۔ دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستاروں کو وہ کچھ زیادہ خوش قسمت قرار نہیں دے رہے، جس کے باعث ان کے مطابق فائنل میں بھارت کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ لوبو کا دعویٰ ہے کہ کائناتی اعداد و شمار اس بار گرین شرٹس کے حق میں ہیں اور پاکستان ٹیم کے پاس ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

یہ پیشگوئی اس لیے بھی غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئی ہے کیونکہ ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت براہ راست فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ کرکٹ کے دیوانے دنیا بھر میں اس تاریخی مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں :پشاوردھماکے کا سہولت کار داعش خراسان کا اہم کمانڈر افغانستا ن میں مارا گیا

متعلقہ خبریں