اہم خبریں

آئی سی سی نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کردی

دبئی (اے بی این نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ نے بار بار آئین کی خلاف ورزی کی اور گورننس سسٹم قائم کرنے میں ناکام رہی۔

جس کے باعث اسے نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ نہیں مل سکا۔آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی ضروری اور ناگزیر اقدام ہے۔

معطل ہونے کے باوجود امریکا کی قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت، سری لنکا اور دیگر میزبان ممالک میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔آئی سی سی نے بتایا کہ معطلی کے بعد امریکا کی ٹیم کا انتظام اور منیجمنٹ عارضی طور پر خود آئی سی سی سنبھالے گی تاکہ ٹیم کے کھیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
مزید پڑھیں: باکو سے بھارت جانیوالی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

متعلقہ خبریں