پشاور(اے بی این نیوز)پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی کارروائیوں نے افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کے لیےغیرمتزلزل عزم ملک کی سالمیت یقینی بنارہا ہے، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا مستعفی ہوگئے















