اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اڈیالہ میں بیٹھے شخص کو نہیں پتا اب وہ قصہ پارینہ بن چکا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بانی پی ٹی آئی پر وار،سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا پاکستان اور عوام ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر چکے، نواز شریف کا دور آیا تو روز ایک خوشخبری آتی ہے،
شہباز شریف کو سعودی جہازوں نے سلامی دی، ایک وزیراعظم کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا،سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا،پنجاب میں سیلاب سے 27 شہر اور 5 ہزار سے زائدگاؤں متاثر ہوئے،
ہم نے 25 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا،جلد معاوضہ دیں گے ،سرگودھامیں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی نے کام شروع کردیا ، دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کو اب فیصل آباداور ڈویژن سے دور جانے کی ضرورت نہیں،