اہم خبریں

ٹرمپ کے قریبی ساتھی کی جان لینے والا گرفتار،جا نئے تفصیل

واشنگٹن ( اے بی این نیوز        )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چارلی کرک کے قاتل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں قوی یقین ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص ہی قاتل ہے، اور اس کی نشاندہی کسی قریبی ذریعے نے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت نہ صرف تحقیقات کے لیے اہم ہے بلکہ انصاف کی فراہمی کی جانب ایک بڑا قدم بھی ثابت ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پولیس کی کارروائی کے بعد قاتل اب حراست میں ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کیس جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا۔ یہ خبر سامنے آتے ہی امریکا بھر میں اس کیس پر نئی توجہ مرکوز ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین بڑی تعداد میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :مارگلہ سمیت تمام ہائیکنگ ٹریلز دوبارہ کھول د یئے گئے،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں