سی ٹی ڈی کے کومبنگ آپریشنز،9 دہشت گرد گرفتار،اسلحہ و بارودی مواد برآمد
لاہور(نیوز ڈیسک)کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کومبنگ آپریشن ، لاہورسمیت 4 اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار ک کرلیا ، گرفتاریاں لاہور، گوجرانوالا، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں کی گئیں۔گرفتاردہشت گردوں میں عبدالرحمان، روید خان، غلام اللہ اور احمد حسن، جلیل احمد، امداد اللہ، باسط علی اور جنیدعلی شامل ہیں، جبکہ ان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القائدہ سے ہے۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، دستی بم، اسلحہ برآمد کرلیا ساتھ ہی دہشت گرد حساس اضلاع میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔















