لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس نے رائیونڈ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر گجر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران پولیس شبیر گجر ان کے بھائی خالد گجر اور مقدمے میں نامزد دیگر افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر اور دیگر ساتھیوں پر مقدمہ تھانہ رائیونڈ سٹی میں نجی سوسائٹی کے مینیجر لینڈ سیکیورٹی محمد ارشد صدیق کی مدعیت میں درج ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر نے گزشتہ روز کہا ہے کہ 2 دن پہلے ہم چار بھائیوں پر مقدمہ درج کیا گیا اور اب 200 سے 300 پولیس اہلکاروں نے ہمارے ڈیرے پر دھاوا بولا۔
مریم بی بی اور کمیانہ صاحب کو کہتا ہوں ہم جھکنے والے نہیں، 15 سے 20 کارکن گرفتار ہو چکے ہیں، ڈیرے سے نکل کر زمان پارک پہنچا ہوں،اگر ہمارے کسی کارکن کا نقصان ہوا تو کمیانہ صاحب قصور وار ہوں گے۔















