کراچی(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے کراچی میں میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے اپنے دو امیدواروں کا نام فائنل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے تاہم دونوں رہنماء قومی اسمبلی کے کس حلقہ سے انتخاب لڑیں گے اس کا حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ کراچی میں قومی اسمبلی کی بقیہ 7 نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کے نام بھی آج فائنل کر لئے جائیں گے۔















