اسلام آباد(اے بی این نیوز)تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ارکان کی رہائشگاہیں زبردستی خالی کرانے کا معاملہ،سابقہ چیف وہیپ عامر ڈوگر نے سپیکر آفس سے رابطہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ارکان کے گھروں کے تالے توڑنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اورعامر ڈوگر نے سپیکر آفس کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی کام سے باز رہے ۔عامر ڈوگر نے کہا کہ قانون کے تحت نئے منتخب ممبر کے آنے تک لاج سابقہ رکن کے پاس ہی رہتا ہے، ارکان لاج کا کرایہ اور چارجز ادا کر رہے ہیں، حکومت جمہوری اقدار کو ہاتھوں سے نہ چھوڑے، اراکین قومی اسمبلی لاکھوں ووٹوں سے منتخب ہوئے، کوئی قبضہ مافیا نہیں تھے، مر ڈوگرنے کہا کہ ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہو چکا، نئے منتخب ارکان کے آنے تک سپیکر ایسے اقدام سے باز رہیں،ضمنی انتخاب میں ہمارے ارکان حصہ لے رہے، کامیاب نہ ہونے پر خود ہی خالی کر دیں گے۔عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس معاملے پر خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔















