اہم خبریں

چکری روڈ کے علاقہ میں کار سوار ملزمان کی ڈولفن ٹیم پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

راولپنڈی(اے بی این نیوز   )چکری روڈ کے علاقہ میں کار سوار ملزمان کی ڈولفن ٹیم پر فائرنگ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے دو ڈولفن اہلکار ابراہیم اور عمر زخمی، کار سوار ملزمان نے گاڑی سے دوسرے ڈولفن موٹرسائیکل کو بھی ہٹ کیا، گاڑی کی ٹکر سے ڈولفن اہلکار فیضان اور مرتضیٰ شدید زخمی ہیںچاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری ہسپتال پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آر پی او سید خرم علی کی واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت، ایس ایس پی آپریشنز، اے ایس پی سول لائنز اور ایس ایچ او دھمیال و چونترہ موقعہ پر موجود ہیں،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گاڑی کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں