اہم خبریں

خطرے کی گھنٹی! چین نے دے دی ایٹمی جنگ کی کھلی وارننگ

بیجنگ (اے بی این نیوز   )چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امریکا نے خودمختار ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر کھلے عام حملہ کرکے خطرناک مثال قائم کی ہے۔پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ اگر ایٹمی تباہی ہوئی تو پوری دنیا کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ پہلے طاقت کا نظریہ پھر امن صرف طاقت کی منطق ہے اور طاقت امن نہیں لا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے بنیادی مسئلے یعنی فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر ایرانی جوہری مسئلے کا حقیقی حل ممکن نہیں۔ غزہ میں انسانی بحران کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔ مشرق وسطیٰ کے بحران سے نکلنے کا واحد عملی راستہ دو ریاستی حل ہے۔ عالمی برادری کو اس کے لیے موثر اور عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی جوہری معاملے پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے۔ چین ایرانی سپریم لیڈر کی اس یقین دہانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر دستخط کنندہ کے طور پر پرامن جوہری توانائی کے ایران کے حق کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر متعلقہ فریقوں کو جلد از جلد ایک نئے بین الاقوامی معاہدے پر بات چیت کرنی چاہیے تاکہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کو مکمل طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی کڑی نگرانی اور تحفظ میں لایا جا سکے۔ جنگ ایرانی جوہری مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان فوجی تصادم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑ ھیں :102 سال بعد دریا کو عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا،جا نئے یہ کونسا دریا ہے

متعلقہ خبریں