اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی قیادت دو نمبری کر رہی ہے ۔ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا علم نہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو ۔ کہا خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ کا مکمل کلیپس ہو چکا ہے اور کرپشن اپنے عروج پر ہے ۔ بانی پی ٹی آئی بعض ان افراد کو قریب رکھ رہے ہیں جن پر پارٹی خود شک کر رہی ہے۔
تاکہ ان کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ برقرار رکھا جا سکے ۔ ۔ بہت سے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو پہلے ہی “مائنس” کر دیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے سب لوگ کسی نہ کسی طرح “سیٹ” ہیں ۔ کچھ زیادہ، کچھ کم، اور کچھ میڈیم، وفاداریاں تبدیل کرنے کا رجحان درست نہیں ۔ یہ طرزعمل سیاست کے لیے سودمند نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں :بھارت میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکا،10 افراد ہلاک،20 سے زائد زخمی