اہم خبریں

نیپرانے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کی کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جو ملک بھر کے صارفین کے لیے خوش آئند خبر ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کیا ہے جس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد یہ نیا ٹیرف پورے ملک میں یکساں لاگو کیا جائے گا۔ نیپرا نے گزشتہ روز ہی پاور پرچیز پرائس (پی پی پی) کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق نیشنل اوسط پی پی پی میں ایک روپے دو پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے، نئے مالی سال کے لیے نیشنل اوسط پی پی پی 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے لیے یہ قیمت 27 روپے 35 پیسے فی یونٹ تھی۔

کے الیکٹرک کو الگ سے ریگولیٹ کیا گیا ہے، جہاں اس کے لیے اگلے مالی سال کی پاور پرچیز پرائس 26 روپے 34 پیسے فی یونٹ رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب سی پی پی اے نے مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، اس درخواست پر سماعت 30 جون کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا، جبکہ دیگر ڈسکوز کے لیے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں پہلے ہی 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جا چکا ہے، جو جون کے ماہ کے لیے نافذ العمل ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں کھلبلی،انٹیلی جنس رپورٹ افشاہونا غداری قرار دے دیا

متعلقہ خبریں