لاہور (نیوزڈیسک)شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے مینجمنٹ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بحیثیت چیف سلیکٹر انہوں نے اپنا کام ذمہ داری سے ادا کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چیف سلیکٹر کی کرسی بڑی مضبوط اور پاور فل ہے یہاں جو بھی آئے اس کو بڑے فیصلے لینے ہوں گے















