اہم خبریں

ون ڈے فارمیٹ میں قانون میں اہم تبدیلی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں دو گیندوں کے استعمال اور کنکشن سے متعلق قوانین میں تجویز کردہ تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔ کرک انفو کے مطابق یہ تجویز آئی سی سی کی مینز کرکٹ کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی تھی جسے چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی نے منظور کیا ہے۔

یہ نئی تبدیلیاں ٹیسٹ میچز میں 17 جون سے، ایک روزہ میچز میں 2 جولائی سے، اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 10 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔

موجودہ قانون کے تحت مینز ون ڈے انٹرنیشنل کی ہر اننگز میں دونوں اینڈز سے ایک ایک نئی گیند استعمال ہوتی ہے، یعنی کل دو نئی گیندیں۔ نئی تبدیلی کے مطابق اب ہر اننگز میں 34 ویں اوور تک دو نئی گیندیں استعمال کی جائیں گی، اور 34 ویں اوور کے بعد بولنگ ٹیم ان دو میں سے کسی ایک گیند کا انتخاب کرے گی، جسے وہ 35 ویں اوور سے لے کر 50 ویں اوور تک استعمال کرے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد بیٹرز اور بولرز کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے۔

متعلقہ خبریں