بھوٹان میں ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
پاکستان کے اسامہ سعید نے ایتھلیٹکس فزیق میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دی۔پاکستانی باڈی بلڈر اسامہ سعید نے بھارتی اور افغانستان کے ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑا اور 175 سینٹی میٹر قد کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
15 ویں ساؤتھ ایشین ایتھلیٹک فیزیکس چیمپین شپ 15 جون تک بھوٹان میں جاری رہے گی۔