اہم خبریں

26 نومبر احتجاج کیس،تحریک انصاف کے گرفتار86 کارکنان کی ضمانت منظور

اسلام آباد(اے بی این نیوز)26نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے گرفتار86کارکنان کی ضمانت منظورکر لی گئی، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26نومبر احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں اور پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے 10،10ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کیں۔
مزید پڑھیں: خضدار حملہ ناقابل برداشت ، بھارت کو شکست سے سبق سیکھنا چاہئے،اسحاق ڈار

متعلقہ خبریں