اسلام آباد(اے بی این نیوز)سکول،کالج اور یونیورسٹیزکل پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہاہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کااعلان کیاگیاتھا۔
مزید پڑھیں: تشویشناک انٹیلی جنس ملنے پرامریکہ پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت پر مجبور ہوا،امریکی میڈیا