اہم خبریں

پہلگام فالس فلیگ آپریشن،بھارت کے اندر سے ہی مودی حکومت کو ختم کرنے کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں

دہلی (اے بی این نیوز )پہلگام واقعے کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے بعد بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔

سابق رکن پارلیمنٹ سمرن جیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے لیے پاکستان پر الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں حملے کا پتہ لگانے میں کیوں ناکام رہیں؟

سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے کینیڈا میں بھی 3 سکھوں کو قتل کیا، جب کہ امریکا میں اس نے گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ سرحد بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت اور معیشت متاثر ہوگی، بھارتی صدر حکومت کو برطرف کرکے نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کا واضح ثبوت ہیں۔

مزید پڑھیں :مودی ہندوتواایجنڈا،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا

متعلقہ خبریں